لندن (نیوزڈیسک)پورے یورپ پر مبنی ایک پولیس ٹیم بنائی جا رہی ہے جو دولت اسلامیہ سے منسلک سوشل میڈیا اکاو نٹس کا پتہ چلائےگی اور انھیں بلاک کرے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کی جانے والی تحقیق میں سامنے آیا کہ صرف ٹوئٹر پر اس شدت پسند گروپ سے منسلک 46 ہزار اکاو ¿نٹس ہیں جن میں سے بعض دولت اسلامیہ کےلئے نئے افراد کی شمولیت میں تعاون کرتے ہیں۔یوروپین پولیس ایجنسی یوروپول اب ایک بےنام سوشل میڈیا کمپنی کے ساتھ مل کر ان اکاو ¿نٹس کا پتہ چلانے کے لیے کام کرے گی۔انہوںنے کہا کہ کسی نئے اکاو نٹ کے بنائے جانے کے دو گھنٹے کے اندر اسے بند کرنے کا ان کا ہدف ہے۔یوروپول کے مطابق یوروپ کے تقریباً پانچ ہزار شہریوں نے ان علاقوں کا سفر کیا جو دولت اسلامیہ کے قبضے میں ہیں اور ان میں برطانیہ، فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ کے شہری شامل ہیں۔یوروپول کے ڈائرکٹر روب وینرائٹ نے برطانوی اخبار دی گارڈیئن کو بتایا نئی ٹیم آئندہ ماہ یکم جولائی سے اپنا کام شروع کرے گی اور ان کا کام آن لائن سرغنہ کی نشاندہی کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ سے منسلک سوشل میڈیا کے اکاو ¿نٹس کا پتہ چلانا اپنے آپ میں بہت بڑا کام ہے۔