پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب، اقامہ کی جگہ غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ دینے کا فیصلہ، میعاد 5سال ہوگی

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب نے نئے اسلامی سال کے آغاز سے غیر ملکیوں کو اقامہ کی جگہ شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کی معیاد 5 سال ہوگی،سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو یکم محرم 1437ھ سے اقامہ کارڈ کا متبادل ، شناختی کارڈ 5برس کیلئے جاری ہو گا۔ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے محکمہ پاسپورٹ کے آن لائن پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ اس موقعے پر وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر سعد الجبری اور محکمہ پاسپورٹ کے ڈی جی میجر جنرل سلیمان الیحییٰ اور محکمے کے کئی عہدیدار بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق اقامہ کارڈ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جسے عربی میں رخصہ اقامہ کہا جاتا تھا اب اس کی جگہ (ہویہ مقیم ) غیر ملکیوں کا شناختی کارڈ جاری کیا جائیگا۔ اس کارڈ کی معیاد میں توسیع ایک یا دو برس کیلئے خود کار نظام کے تحت ہوگی جبکہ شناختی کارڈ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہو گی۔ تارکین وطن شناختی کارڈ کی باقی ماندہ مدت سے متعلق معلومات آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ شناختی کارڈ میں توسیع کے وقت نیا کارڈ بنوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…