جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

شہد کی مکھی نے برطانوی طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ پرمجبورکردیا

datetime 9  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بعض اوقات ایک چھوٹی سے چیز بھی ایک بڑے واقعہ کا سبب بن جاتی ہے اور بڑے حادثوں کو جنم دیتی ہے ایسے ہی ایک واقعے میں برطانوی ایئرلائن کے طیارے کو شہد کی مکھی کے ٹیکنیکل انسٹرومنٹ میں گھس جانے کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔برطانوی ایئرلائن نے جیسے ہی ساو¿تھپٹن سے ڈبلن جانے کے لیے ایئر پورٹ سے پرواز بھری تو چند منٹ بعد ہی پائیلٹ کو طیارے میں تکنیکی مسئلے کا احساس ہوا جس کے باعث اس نے طیارے کو واپس ایئر پورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا،طیارے کی لینڈنگ کے بعد جب ایئر پورٹ پر موجود انجیئنرزنے جہاز میں تکنیکی مسئلے کا پتا لگانے کے لیے معائنہ شروع کیا تو یہ دیکھ کر وہ حیران رہ گئے اس خرابی کی وجہ کوئی آلہ نہیں بلکہ جہاز کی دم میں موجود کالے اور پیلے رنگ کی شہد کی مکھی تھی جو وہاں موجود آلات کے درمیان پھنس گئی تھی اور اس کے باعث پائلٹ کو طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہونا پڑا۔مکھی کی بدولت طیارے کو 2 گھنٹے تک ایئر پورٹ پر رکنا پڑا جب کہ اس دوران طیارے کے متاثرہ انسٹرومنٹ کو بھی تبدیل کرنا پڑا۔ ایئر لائن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز بی ای 384 کو مشتبہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے واپس ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا اور ایہ اقدام مسافروں کی حفاظت کی وجہ سے کیا گیا۔واضح رہے کہ اس طرح کے چھوٹے کیڑے کی وجہ سے مسافر طیارے اس سے قبل بھی حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔ 1996 ڈومنیکین ری پبلک سے اڑنے والے بوئنگ 757 کے طیارے کے رفتار ناپنے والے آلے پٹوٹ ٹیوب میں بھنورا گھس آیا تھا جس سے طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس میں سوار 189 مسافر زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 1980 میں فلوریڈا کمیوٹر ایئر لائنز کے طیارے میں بھی بھنوار گھس گیا تھا جس سے طیارہ بحرا اوقیانوس میں گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 34 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…