اسلام آباد(نیوزڈیسک) ناروے میں افغان خواتین ارکانِ پارلیمنٹ اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان غیر رسمی بات چیت ہوئی ہے تاہم طالبان نے اس بات چیت کو امن مذاکرات ماننے سے انکار کردیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں 2 روز قبل افغانستان کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ اور طالبان نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں خواتین کا وفد افغانستان میں حقوق نسواں کے لئے کام کرنے والی سماجی کارکن فوزیہ کوفی اور شکریہ باراکازئی سمیت 5 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل تھا۔ ملاقات کے دوران دونوں وفود کے درمیان افغانستان میں خواتین کے حقوق پر بات چیت ہوئی۔افغان صدر کے دفتر اور طالبان نے اوسلو میں ہونے والی بات چیت کی تصدیق کی افغان حکام کے مطابق طالبان سے ہونے والی بات چیت ناروے کی حکومت کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی طویل مدتی کوششوں کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں اسے غیر رسمی بات چیت قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس بات چیت کو امن مذاکرات نہیں کہا جا سکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قطر میں ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی افغان امن کونسل کے نمائندوں اور طالبان کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔
افغان طالبان نے امن مذاکرات ماننے سے انکار کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































