ممبئی (نیوزڈیسک )بھارت میں کسٹمز حکام نے ممبئی ایئرپورٹ پر کھڑے ایک طیارے کے دو ٹوائلٹس سے دو کروڑ انڈین روپے مالیت کا ا?ٹھ کلو گرام سونا برآمد کر لیا۔، کسٹم کے ایئر انٹیلی جنس یونٹ نے سونے کی سمگلنگ کے کیس میں ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔کسٹم حکام کو واضح اطلاع ملی تھی کہ جیٹ ایئر ویز کے 9W-539مسقط ممبئی کے دو ٹوائلٹس میں ایک کلو گرام وزنی اٹھ سونے کے بار موجود ہیں۔سونا ضبط کرنے کے بعد کسٹم حکام نے ایک مسافر سیگو نائنا کو گرفتار کیا، جس نے سونا رکھنے کا اعتراف کر لیا۔سیگو کے مطابق، یہ سونا طیارے کے کلکتہ پہنچنے پر نکالا جانا تھا۔کسٹمز کے ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ ملزم ایک کورئیر ہے جو اپنے ہینڈلر کی ہدایات پر عمل کر رہا تھا۔’ملزم نے ٹوائلٹس کے اندر موجود کچرہ دانوں میں سونا پھینک دیا، جس کے بعد کسی نے سکریو ڈرائیور کے مدد سے انہیں ٹوائلٹ کے اندر چھپا دیا۔حکام کو شبہ ہے کہ اس کیس میں طیارے کے کریو ارکان بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
بھارت نے گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد



















































