سڈنی(نیوزڈیسک) آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ کا کہنا ہے کہ داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں ظاہر کرتی ہیں کہ یہ اس کے جنگجو کیمیائی ہتھیار بنانے کے لئے تیار ہیں اور اس مقصد کے لئے یہ لوگ بہت جلد ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرلیں گے۔آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شام میں حکومت نے گزشتہ 4 برسوں میں اپنے مخالفین کے خلاف سرین اور کلورین سمیت زہریلے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا لیکن اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے اس قسم کے ہتھیاروں کا استعمال اور ان کی تیاری کے لئے ماہر افراد کی خدمات حاصل کرنا بہت زیادہ تشویش کا باعث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ داعش نے کیمیائی ہتھیاروں میں مزید جدت لانے کے لئے ہزاروں ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ جس طرح سے شام میں حکومت نے اپنے مخالفین کو دبانے کے لئے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو مستقبل میں اس کے تدارک کے لئے سخت نظر رکھنے کی ضرورت ہے
داعش نے کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی ، آسٹریلوی وزیر خارجہ
داعش نے کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی ، آسٹریلوی وزیر خارجہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
بھارت نے گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد



















































