اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف سائنسدان ڈاکٹر امینہ گوریب فاکم نے ماریشس کی صدر کا حلف اٹھالیا۔ امینہ بحرِہند کے اس جزیرے کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔امینہ گوریب فاکم نے اپنی حلف برداری کی تقریب کے بعد کہا ”میرا عزم ہے کہ میں ماریشین قوم کو ایک پرچم تلے اکھٹا کروں۔“یہ تقریب دارالحکومت پورٹ لوئس کے باہر ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اس تقرری کو اپنے والدین کے نام کرتی ہیں۔ ”جنہوں نے اس وقت اپنی بیٹی کو تعلیم سے آراستہ کرنے کا عزم کیا تھا، جب کہ لڑکوں کو ترجیح دی جاتی تھی۔“ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ”ان کا دل فخر اور عاجزی دونوں سے لبریز ہے۔“56 برس کی امینہ اس جزیرے کی پہلی خاتون صدر ہیں۔ ماریشس نے برطانیہ سے 1968ئ میں آزادی حاصل کی تھی، اور 1992ئ میں برطانوی ملکہ ایلزبتھ دوم کی ریاستی سربراہ کی حیثیت ختم کردی تھی۔ماریشس افریقہ کے دولت مند اور کم بدعنوان ملکوں میں سے ایک ہے۔13 لاکھ کی آبادی کے ساتھ ایک متوسط آمدنی کی حامل قوم کا فی کس جی ڈی پی 9 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔
معروف سائنسدان ڈاکٹر امینہ گوریب فاکم نے ماریشس کی صدر کا حلف اٹھالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
بھارت نے گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد



















































