منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

نریندر مودی کا دورہ بنگلہ دیش ،زمینی لین دین کے تاریخی معاہدے پر دستخط

datetime 6  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے کاآغاز کردیا ہے، جس کے دوران وہ اور ان کے میزبان سرحدی تنازعات کے تصفیے کے لیے زمینی لین دین کے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ۔ یہ معاہدہ 150 سے زیادہ بستیوں کے لین دین پر مبنی ہے ۔ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرا مودی دو دن کے دورے پر بنگلہ دیش پہنچے، جہاں ڈھاکہ میں وہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے ہزاروں باشندے ہندوستان میں 50 سے زائد بستیوں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ بہت سے ہندوستانی باشندے بنگلہ دیش میں 100 سے زیادہ اسی طرح کے علاقوں کے مقیم ہیں۔اس معاہدے کے بعد ان علاقوں کا دونوں ملکوں کے درمیان لین دین ہوسکے گا اور ان بستیوں میں مقیم افراد کو اپنی قومیت کے انتخاب کا حق حاصل ہوجائے گا۔ یعنی وہ اپنی مرضی کے مطابق ہندوستان یا بنگلہ دیش میں سے کسی بھی ملک کی شہریت اختیار کرسکیں گے۔بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالحسن محمود علی نے اس معاہدے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ دونوں ملکوں کی چار ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر آباد یہ بستیاں برطانوی نوآبادیاتی نظام کی وراثت ہیں،

مزید پڑھئے:بیگم کے انتخاب میں خواتین کی کونسی چیز مردوں کیلئے سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے؟جدید تحقیق نے ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کر دیئے

اور ان پر کئی دہائیوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ چلا آرہا ہے۔ان بستیوں میں مقیم افراد کے پاس کسی ملک کی شہریت نہیں ہے۔بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ نریندرا مودی کے وزٹ کے دوران تجارت اور سرحدی سیکیورٹی میں اضافے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…