پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

مسلمانوں کےخلاف نفرت میں اضافے کی بجائے واضح کمی ہوئی، سروے رپورٹ

datetime 6  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رواں سال جنوری2015 کے مہینے میں فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد مارے گئے۔ یہ جریدہ اسلام کے خلاف توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے بعد مسلسل تنقید کا نشانہ تھا لیکن حملے کے بعد اسے مغربی ممالک میں کافی حمایت حاصل ہوئی اور یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اس پر حملے کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف جذبات میں شدت آئے گی لیکن ایک حالیہ تحقیق کے نتائج نے سب کو حیران کر دیا ہے۔بین الاقوامی ادارے پیو ریسرچ سنٹر کی تازہ ترین تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف یورپی نفرت میں اضافے کی بجائے واضح کمی ہو چکی ہے۔ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ یورپ کے زیادہ تر ممالک میں عوامی رائے مسلمانوں کے حق میں بہتر اور موافق ہوئی ہے۔ فرانس کے 76 فیصد عوام نے کہا کہ وہ مسلمانوں کے لئے مثبت جذبات رکھتے ہیں، گزشتہ سال یہ تعداد 73 فیصد تھی، 24 فیصد نے منفی جذبات کا اظہار کیا۔ برطانیہ میں 72 فیصد نے مسلمانوں کے لئے مثبت جذبات کا اظہار کیا، گزشتہ سال یہ شرح 64 فیصد تھی ۔جرمنی میں مسلمانوں کے لئے مثبت جذبات رکھنے والوں کی تعداد 69 فیصد تھی ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…