اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے شام سے متصل قصبے عرسال میں اپنے جنگجو بھیجنے کے ساتھ ساتھ مقامی قبائل کو منظم کرنے کا اعلان واپس لے لیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا کہ لبنانی فوج عرسال میں امن وامان کے قیام کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس لیے الھرمل قبیلے اور دوسرے جنگجوﺅں کو وہاں پر منظم ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل حزب اللہ نے عرسال قصبے میں اپنے حامی قبیلے الھرمل کے جنگجوﺅں سمیت اپنی تنظیم کے جنگجو بھیجنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ انہوں نے لبنان میں عراق میں سرگرم شیعہ ملیشیا حشد الشعبی کی طرز پر نیا لشکر تشکیل دینے کا فیصلہ بھی اس کے مضمرات کے پیش نظر واپس لے لیا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اسرائیلی فوج کے ایک عہدیدار کے دھمکی آمیز بیان کا منہ توڑ جواب دےتے ہوئے کہا کہ جنگ کی صورت میں جنوبی لبنان کے مقامی لاکھوں شہریوں کو نہیں بلکہ مسلح مزاحمت کے نتیجے میں ڈیڑھ ملین اسرائیلیوں کو علاقے خالی کرنا ہوں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج کے ایک عہدیدارنے دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ اگر حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی لڑائی ہوتی ہے تو جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے ڈیڑھ ملین افراد نقل مکانی کرنے پرمجبور ہوسکتے ہیں۔ اس بیان کے جواب میں حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ھمارے لوگ نہیں بلکہ اسرائیلی اپنے علاقوں سے نکلنے پرمجبور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات تسلیم شدہ ہے اور دشمن کی قیادت اور صہیونی بہ خوبی جانتے ہیں کہ جنگ ہوئی تو انہیں اس کے کتنے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ ہم جنگ سے متعلق تمہاری گیڈر بھبکیوں سے خوف زدہ نہیں ہیں۔ اگردشمن یہ سمجھتا ہے کہ حزب اللہ شام میں مصروف ہے اس لیے کمزور ہوچکی ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ صہیونی دشمن کے ساتھ ہماری طاقت میں کوئی کوئی کمی نہیں آئی اور کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔
حزب اللہ نے شامی جنگجو بھیجنے کا فیصلہ واپس لے لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
بھارت نے گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد



















































