اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں گرمی کی شدت کے باعث ایک ہفتے کے دوران مرنیوالوں کی تعداد 1400 سے بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں گزشتہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرمی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچی ہے، گرمی کی شدت کے باعث بازار، مارکیٹیں، سڑکیں اور گلیاں سنسان ہیں، کئی سکولوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران نئی دہلی،تیلگانہ اور آندھراپردیش میں مرنےوالوں کی تعداد 1400سے تجاوز کر گئی ہے ۔دونوں ریاستوں میں عوام کو گرمی سے بچنے کےلئے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
بھارت،گرمی کی شدت میں اضافہ، مرنیوالوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)
-
سعودی عرب میں عید کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان
-
اسٹیٹ بینک کا بینکوں کی تعطیل کا اعلان
-
افغان طالبان پروپیگنڈے کا پردہ چاک، اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف
-
بیوی کی رضا مندی نہ ہونے پر شوہر کے خلاف بد فعلی کا مقدمہ درج
-
اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا
-
راولپنڈی: والد کے قُل کی دعا کے دوران جھگڑا، بیٹا قتل
-
صدر کے ہوٹلوں پر چھاپے، نائٹ کلبز کے لیے اسمگل ہونے والی 32 خواتین بازیاب
-
پنجاب میں عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
-
امریکی و اسرائیلی حملے میں مجتبی خامنہ ای کیسے محفوظ رہے؟ لیک آڈیو میں انکشاف
-
دی ہنڈرڈ لیگ میں ابرار احمد کے معاہدے پر بھارتی اداکارہ کا شدید ردعمل
-
ایمان فاطمہ نے شوہر رجب بٹ سے صلح کی کوششوں پر خاموشی توڑ دی
-
علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آ گیا
-
پنجاب حکومت کا سی سی ڈی کو نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ



















































