پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

متعصب بھارت ،مسلمان خاتون کوفلیٹ کرائے پرنہ مل سکا

datetime 27  مئی‬‮  2015 |

ممبئی(نیوزڈیسک )سیکولر بھارت کا نعرہ لگانے والی ہندو قوم مسلمانوں سے نفرت اور تعصب سے کبھی باز نہیں آتی اور انہیں تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ایسا ہی کچھ ہوا ممبئی میں جہاں ایک خاتون کو صرف مسلمان ہونے کی بنا پر فلیٹ کرائے پر دینے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان خاتون مصباح قادری اپنی نوکری کے سلسلے میں گجرات سے ممبئی منتقل ہونا چاہتی تھیں اور کچھ تلاش کے بعد اس کی ملاقات ممبئی کی 2 ایسی لڑکیوں سے ہوئی جو ایک روم میٹ کی تلاش میں تھیں لہٰذا خاتون نے ان لڑکیوں سے رہائش کےتمام معاملات طے کرلیے تاہم مسلمان ہونے کی بنا پر اسے فلیٹ میں رہنے سے منع کردیا گیا۔مصباح نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب اس نے ممبئی کے اس فلیٹ میں منتقل ہونے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے تو اسے بروکر کی جانب سے بذریعہ ٹیل فون فلیٹ میں رہائش اختیار کرنے سے صرف اس لیے منع کیا گیا کہ وہ مسلمان تھی اور جب خاتون نے بروکر سے رہائش کے لیے اصرار کیا تو اس نے خاتون سے ایسے این او سی پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا جس کے مطابق اگر خاتون کو کوئی ہراساں کرے تو اس کا ذمہ دار عمارت کا مالک نہیں ہوگا۔خاتون کے مطابق وہ بروکر کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے فلیٹ میں منتقل ہوگئی تاہم اسے اب بروکر کی جانب سے نہ صرف دھمکیاں دی جاتی رہیں بلکہ خوف زدہ بھی کیا گیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ بروکر نے اسے فلیٹ خالی نہ کرنے کی صورت میں سامان باہر پھینکنے کی دھمکی بھی دی جس کے بعد اسے مجبوراً فلیٹ چھوڑنا پڑا۔ متاثرہ خاتون کا کیس اب نیشنل کمشنر فارمنیارٹیز کے حوالے کردیا گیا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس طرح انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…