جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں حجاب پہننے پر طالبہ کو کلاس سے نکال دیاگیا

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کے شہر لکھنو کے ایک سکول میں حجاب پہننے پر طالبہ کو کلاس سے نکال دیا گیا .شدید تنقید کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئیں -تفصیلات کے مطابق لکھنو کے سینٹ جوزف انٹر کالج میں نویں کلاس کی طالبہ فرحین فاطمہ کو کلاس میں بیٹھنے سے منع کر دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب پہن رکھا تھا۔ سینیٹ جوزف انٹرکالج کے منیجنگ ڈائریکٹر انیل اگروال کے مطابق سکول کا ایک ڈریس کوڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مذہبی لباس پہننا چاہتا ہے تو اسے مدرسے میں یا اس طرح کے کسی اسکول میں داخلہ لینا چاہیے۔انیل اگروال کے مطابق فرحین اور ان کے والدین کو سکول کے ڈریس کوڈ کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھاتاہم فرحین اور ان کی والدہ نے اس بات کو تسلیم نہیں کیافرحین کی والدہ وقار فاطمہ نے کہاکہ ”داخلے کے پورے عمل کے دوران فرحین حجاب پہنے ہوئے تھیں، اور داخلہ فارم پرفرحین کی جو تصویر لگائی گئی ہے، اس میں بھی وہ حجاب پہنے ہوئے ہیں، اس وقت کسی نے بھی نہیں کہا کہ یہاں حجاب پہن کر کلاس میں بیٹھنا منع ہے۔لکھنو کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راج شیکھر نے ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ اور ضلع سکول انسپکٹر کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 19 مئی تک اس کی رپورٹ جمع کرائی جائے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے یہ حکم فرحین کی والدہ کی جانب سے ایک درخواست موصول ہونے کے بعد دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سینٹ جوزف اسکول کی انتظامیہ ان کی بیٹی کو کلاس میں بیٹھنے سے روک رہی ہے۔فرحین کے مطابق 6 مئی کو ان کا اس سکول میں داخلہ ہوا تھا، جب وہ 7 مئی کو سکول گئیں تو انہیں کلاس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے اس روز سارا وقت لائبریری میں گزارا۔ 8 مئی کو بھی انہیں کلاس میں بیٹھنے نہیں دیا گیا تاہم اس مرتبہ انہیں کہا گیا کہ وہ اپنے والدین کو فون کرکے بلوائیں۔والدین کے سکول پہنچنے پر انہیں بتایا گیا کہ فرحین کلاس میں حجاب کے بغیر ہی بیٹھ سکتی ہیں۔وقار فاطمہ نے بتایا کہ پرنسپل نے تحریری صورت میں سکول کا ڈریس کوڈ فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…