جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

کابل کے ہوائی اڈے کے قریب خود کش حملہ, 2 خواتین سمیت3 افراد ہلاک

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوزڈیسک)افغان دارالحکومت کے ہوائی اڈے کے قریب خود کش حملے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک اور18 زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر ایوی ایشن کے دفاتر کے قریب واقع چیک پوسٹ پر کار میں موجود خودکش حملہ آاور نے خود کو اڑالیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک بچہ موقع پر ہی ہلاک جب کہ 18 زخمی ہوگئے، جن میں 8 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔کابل پولیس کے ترجمان عباد اللہ کے مطابق خودکش حملے کا ہدف نیٹو فوجی تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا اور حادثے میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔ دھماکےکی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ دھماکے میں ایک غیر ملکی فوجی گاڑی تباہ ہوئی .دو عام گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔دھماکہ ائر پورٹ کے مرکزی دروازے سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر ہوا . اس سے تھوڑا دور ہی نیٹو افواج کا بیس بھی واقع ہے۔یورپی یونین پولیس کی ترجمان سری ہواکا کونو کے مطابق خود کش حملے میں یورپی یونین کے ٹریننگ مشن کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں سے ایک رکن ہلاک ہوا . دیگر ارکان معمولی زخمی ہوئے ہیں



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…