صنعاء(نیوزڈیسک) سعودی محکمہ دفاع کے ترجمان جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ ابھی تک ان کے پاس لاپتا پائلٹ کے بارے میں کسی قسم کی ٹھوس معلومات نہیں .اتحادی ممالک ریڈ کراس کی ٹیم کے توسط سے حوثیوں سے پائلٹ کے بارے میں معلومات کے حصول کی کوشش کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم لاپتہ ہونے والے طیارے کے مراکشی ہواباز کی فرضی میت کے بارے میں غیر مصدقہ داستانوں یقین نہیں رکھتے ہیں ہم اس حوالے سے پوری چھان بین کررہے ہیں کہ آیا مراکشی پائلٹ زندہ ہے یا حادثے میں مارا گیا اس مقصد کے لیے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کے ذریعے حوثیوں تک رسائی کے بعد ہی درست معلومات مل سکیں گی۔انہوںنے کہاکہ اتحادی ممالک کا سرکاری موقف یہی ہے کہ ابھی تک مراکشی پائلٹ لاپتا ہے تاہم اس ضمن میں ریڈ کراس کی ٹیموں کے ساتھ ہمارے مسلسل رابطے ہیں۔ کسی بھی قسم کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ہی مراکشی حکومت اور پائلٹ کے اہل خانہ کو خبر دی جائے گی۔”فیصلہ کن طوفان“ آپریشن کے ترجمان نے کہاکہ لاپتا مراکشی پائلٹ کی میت ملنے کے بعد میت کی کسی غیر جانب دار تنظیم کے تحت اس کا ڈی این اے کرایا جائے گا۔