ویٹی کن(نیوزڈیسک)اسرائیلی مخالفت کے باوجود ویٹی کن کی جانب سے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کئے جانے کے ایک معاہدے پر دستخط کے بعد پوپ فرانسس نے فلسطینی صدر محمود عباس کو امن کا فرشتہ قرار دے دیا ہے ویٹی کن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور پوپ فرانسس کے درمیان 20 منٹ طویل ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماو ¿ں نے اسرائیلی امن عمل کے حوالے سے بات چیت کی اور اس بات پر ا مید کا اظہار کیا کہ کشیدگی کے حل کے لئے دونوں فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات ہونا ضروری ہیںاس مقصد کے لئے ملاقات کے درمیان اس خواہش کا بھی اظہار کیا گیا کہ بین الاقوامی برادری کی حمایت سے اسرائیل اور فلسطین امن عمل کو فروغ دینے کے لئے دلیرانہ فیصلے کئے جاسکتے ہیں۔ملاقات میں دونوں رہنماو ¿ں نے دہشت گردی سے لڑنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں جاری دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر پوپ نے محمود عباس کو ایک میڈل پیش کیا جس پر جنگ کی بری روح کو خارج کرنے والا کے حروف لکھے ہوئے ہیں پوپ نے محمود عباس کو کہا کہ میں آپ کے بارے میں سوچتا ہوں کہ آپ امن کا فرشتہ ہیں‘