بغداد (نیوزڈیسک)عراق کے صوبہ الانبار میں امریکی بمباری میں داعش کے تیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیںجبکہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے رمادی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔امریکی ٹی وی اور عرب میڈیا کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کے شہر رمادی میں داعش نے قبضہ کر کے فوجی ہیڈ کوارٹرز کو گھیرے میں لے لیا تھاعراق فوج کی بمباری اور امریکی لڑاکا طیاروں کی کارروائی کے باعث عسکریت پسندوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ امریکی فوج کی ہفتے کے روز کارروائی میں داعش کے تیس عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے رمادی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا اور کہا کہ داعش کو رمادی پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا۔