جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

بل کلنٹن اور ہلیری نے ایک سال میں لیکچرز سے 25 ملین ڈالرز کمائے

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے جنوری 2014 کے اوائل سے اب تک مختلف لیکچرز کے ذریعے 25 ملین ڈالرز کی رقم حاصل کی ہے۔ امریکی الیکشن کمیشن کو دائر کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن جو کہ 2018 کے امریکی انتخابات کیلئے ڈیموکریٹ کی جانب سے صدارتی امیدوار بھی ہیں نے 2014 میں اپنی کتاب کے ذریعے پانچ ملین ڈالر سے زائد کی رقم حاصل کی تھی۔ 20 صفحات پر مشتمل رپورٹ ہلیری کلنٹن کی آمدنی ، اثاثوں اور واجبات کے بیان ظاہر کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلیری کلنٹن نے 2014 کے اوائل سے اب تک مختلف جگہوں پر 51 لیکچرز دئیے اور بھاری رقم وصول کی۔ ایک لیکچر کے عوض ہلیری کلنٹن کو ایک لاکھ ڈالر سے لے کر تین لاکھ پچیس ہزار ڈالر کی رقم کی ادائیگی کی گئی۔

مزید پڑھئے:سدنیا کے انوکھے ہوٹل

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے 2014 سے اب تک مختلف جگہوں پر 53 لیکچرز دیئے۔ دوسری جانب ہلیری کلنٹن کو لیکچرز کے عوض بھاری رقم وصول کرنے پر ریپبلکن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے –



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…