اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں ایک حیرت انگیز تحفہ ملا اور ان کے اثاثوں میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔جمعرات کے روز عمر کے 30 سال مکمل کرنے مارک زکربرگ کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا ہوا ہوگا جب ان کی کمپنی فیس بک کے شئیرز کی قیمت 2.93 ڈالر بڑھ کر 81.37 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس کے نتیجے میں فیس بک کے 42 کروڑ 63 لاکھ شئیرز کے مالک زکربرگ کی دولت میں 1.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔پچھلے سال کے دوران فیس بک کے شئیرز میں 37.4 فیصد اضافہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کمپنی کی کل مالیت میں 9.4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔بین الاقوامی مالیاتی جریدے ‘فوربز’ کے مطابق سوشل میڈیا گورو کی کل مالیت تقریبا 33.3 ارب ڈالر کے قریب ہے۔