اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مصری عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنما مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو 2011 ءمیں قتل عام کے جرم میں 100 ساتھیوں سمیت سزائے موت سنا دی ،امریکہ نے مصری عدالت کے فیصلے پر شدید تحفظا ت کا اظہار کیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری عدالت نے 2011 ءمیں جیل کے اندر قتل عام،جیل توڑنے اور ریاستی راز فاش کے الزام ثابت ہونے پر سابق مصری صدر محمد مرسی کو100 ساتھیوں سمیت سزائے موت کی سزا سنا دی ۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مرسی کے حامی قیدیوں نے بھی جیل توڑنے کے دوران کئی قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کو قتل کر کے فرار ہو گئے تھے ۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے مصری عدالت کے فیصلے پر شدید تنقید کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سابق مصری صدر کی سزا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،مصری عدالت نے انصاف کے تقاضوں کو پورا کئے بغیر سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے ،ہمیں اس فیصلے پر شدید تحفظات ہیں ہم عدالتی فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔