اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انتہاپسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام ‘داعش’ سے تعلق رکھنے والے جنگجوﺅں نے شام کے قدیم شہر تدمر کے قریب نو بچوں سمیت 23 شامی شہریوں کو قتل کردیا۔شام مین انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم ‘شامی آبزرویٹری’ کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق “دولت اسلامیہ نے تدمر کے شمال میں واقع گاﺅں عامریہ میں نو بچوں سمیت 23 شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا ہے فرانسےسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے بات چےت کے دوران رامی عبد الر حمن نے بتایا کہ داعش کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثے کی جانب پیش قدمی کے دوران قتل ہونے والے ان افراد میں حکومتی ملازمین کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔ ۔ قبل ازےںجمعرات کو بھی آبزرویٹری نے مطلع کیا تھا کہ داعشی جنگجوﺅں نے 26 شامی شہریوں کو تدمر کی جانب پیش قدمی کے دوران قتل کر دیا تھا۔