اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افریقی ملک برونڈی میں فوجی بغاوت اور مظاہرین کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے بعد لاکھ سے زائد شہری ہمسایہ ممالک ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے۔ برونڈی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے صدر کے خلاف مظاہرے جاری تھے ، کچھ روز پہلے ناکام فوجی بغاوت کے بعد پولیس نے کریک ڈاو¿ن شروع کردیا ، دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں مظاہرین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملکی سیاسی صورتحال اور مظاہروں سے تنگ آکر برونڈی کے ہزاروں شہری ہمسایہ ممالک ہجرت کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سیاسی بے یقینی کے باعث ایک لاکھ پانچ ہزار افراد ہمسایہ ملک تنزانیہ ، روانڈا اور جمہوریہ کاگو ہجرت کرچکے ہیں جہاں انہیں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپوں میں رکھا جا رہا ہے ۔