بھارت اور چین کے درمیان 10 ارب ڈالرز کے 24 معاہدوں پر دستخط

15  مئی‬‮  2015

بیجنگ(نیوزڈیسک )بھارتی وزیرِاعظم نریندرا مودی کے تین روزہ دورہ چین کے دوسرے روز بھارت اور چین کے درمیان اہم نوعیت کے چوبیس معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ معاہدوں کے دستخط کی تقریب میں بھارتی وزیرِ اعظم اور ان کے ہم منصب لی کیچیانگ موجود تھے۔دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں تجارت کا فروغ، خلائی سائنس میں تعاون، چین اور بھارتی ریلوے نظام میں تجربات کا تبادلہ، کان کنی اور معدنیات، تعلیم، دونوں ممالک کے سرکاری ٹی وی پر پروگراموں کے تبادلے، سیاحت، تھنک ٹینک اور فکری فورمز، بحری علوم میں تعاون، کرناٹک اور سچوان کو جڑواں ریاست قرار دینے سمیت دیگر معاہدے شامل ہیں جب کہ منصوبوں کا مجموعی حجم 10 ارب ڈالرزلگایا گیا ہے۔معاہدوں کی تقریب کے موقع پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں کئے گئے معاہدوں سے ظاہر ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات پختگی کے ساتھ مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں جب کہ چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پرجاری بیان کے مطابق چین کے صدر شی جی پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کو باہمی تعاون اور اختلافات پر قابو پا کر اعتماد مضبوط کرنا ہوگا اور ہمیں مل کر باہمی اعتماد بہترکرنا ہوگا، اختلافات اور مسائل باہمی تعلقات میں بگاڑ کی بڑی وجہ ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…