ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

الشیخ ولید آل ابراہیم سال رواں کی ’ اہم ترین عرب صحافتی شخصیت‘ قرار

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ”‘کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر الشیخ ولید بن ابراہیم آل ابراہیم کو عرب میڈیا فورم کی جانب سے سال 2015ئ کی اہم ترین صحافتی شخصیت قرار دیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب میڈیا فورم کے زیراہتمام دبئی میں منعقدہ چودھویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ”ایم بی سی“ کے چیئرمین الشیخ ولید آل ابراہیم کو رواں سال کی بہترین صحافتی شخصیت کا ایوارڈ دیا۔اس موقع پر عرب میڈیا فورم کی جانب سے الشیخ ولید بن ابراہیم آل ابراہیم کی ربع صدی پر پھیلی پیشہ وارانہ صحافتی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں سال رواں کی بہترین صحافتی شخصیت کے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر الشیخ ولید کی عرب دنیا کے ایک بڑے ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو نہایت کامیابی سے چلانے اور الیکٹرانک میڈیا کو جدید اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ ۔ انہوں نے کہا ”آج جس اعزاز سے مجھے نوازا گیا ہے وہ اس فورم کی پیشہ ورانہ حیثیت کو تسلیم کرنے اور الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے فورم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…