اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 3روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 3ملکی سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں چین کے تاریخی شہر ژیان پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔ چینی حکام سے ملاقاتوں میں 2طرفہ تعلقات، سرحدی تنازعات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارتی معاہدوں کا بھی امکان ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اقتدار سنبھالنے کے بعد ہمسایہ ممالک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ چین کے 3روزہ دورے کے بعد وہ منگولیا اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے۔