منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

افریقی ملک برونڈی میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوجمبورا(نیوزڈیسک ) افریقی ملک برونڈی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرتے ہوئے سرکاری نشریاتی اداروں کے دفاتر کا کنٹرول سنبھال لیا۔برونڈی  فوج کے سربراہ جنرل گوڈ فرائڈ نے صدر کو گھر بھیجتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا جب کہ فوجی اہلکاروں نے سرکاری نشریاتی اداروں سمیت اہم سرکاری عمارات کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔برونڈی میں صدر پیرے کرونزیزا کی جانب سے تیسری مرتبہ الیکشن میں حصہ لینے کے خلاف گزشتہ کئی ہفتوں سے پرتشدد مظاہرے جاری تھے۔اقتدار پر قبضے کے بعد جنرل گوڈفرائڈ نے قوم سے خطاب میں کہا کہ تمام افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کی جانوں کا احترام کریں اور سیاسی رہنماو ں کو اقتدار کی شفاف منتقلی تک فوج مذہبی و سیاسی رہنماو ¿ں سمیت سوسائٹی کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں اور الیکشن کے لئے تمام متعلقہ حکام کے ساتھ کام کریں گے جب کہ قومی ہم آہنگی کی بحالی کے لئے کمیٹی قائم کردی جائے گی جو پرامن انتخابات کے لئے بھی کام کرے گی۔دوسری جانب فوجی حکام کے مطابق صدر کرونزیزا نے تیسری مرتبہ اقتدار پر آنے کے لئے آئین کی خلاف ورزی کی جس کے پیش نظر انہیں عوامی خواہشات کے مطابق اقتدار سے علیحدہ کیا گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…