ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں یمن امدادی مرکز کے قیام کے لیے ایک ارب ریال مختص کرنے کا اعلان کردےا۔عالمی مےڈےا کے مطابق سعودی شاہ سلمان نے یمن امدادی مرکز کے قیام کے لیے ایک ارب ریال مختص کرنے کا اعلان کےا ہے۔یہ خطیر رقم ماضی میں یمن کی امداد کے ضمن میں کیے گئے وعدوں کے علاوہ ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ ہفتے خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کے موقع پر یمن میں امدادی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کے لیے ایک مرکز کے قیام کا اعلان کیا تھا۔