نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ کی مشرقی ریاست فلاڈیلفیا میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسافر ٹرین کو پیش آنے والے حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے ہیں۔نیویارک اور واشنگٹن کے درمیان سفر کرنے والی ایمٹریک کی اس ریل گاڑی کے 10 ڈبے منگل کی شب پٹڑی سے اتر گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور امدادی کارکن ریل کی بوگیوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف دکھائی دیے۔مقامی ہسپتال نے بتایا کہ حادثے کے بعد 50 سے زیادہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ¾ بہت سے لوگوں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔ایک ویب سائٹ این بی سی 10 ڈاٹ کام کے مطابق ٹرین پر تقریبا 240 مسافر سوار تھے۔ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی امریکی کانگریس کے سابق رکن پیٹرک مرفی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ جب ٹرین کو حادثہ پیش آیا تو وہ اسی ٹرین سے سفر کر رہے تھے۔انھوں نے لکھا کہ میں ایمٹریک ٹرین پر ہوں جو ابھی حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ میں ٹھیک ہوں۔ دوسروں کی مدد کر رہا ہوں، زخمیوں کے لیے دعا کریں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































