ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت ،سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات میں حکمرانوں کی تصاویر پر پابندی عائد کر دی

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک) بھارت میں سپریم کورٹ نے بدھ کو ایک فیصلے میں کہا ہے کہ سرکاری اشتہارات میں حکمراں جماعت کے رہنماو ں یا سرکردہ شخصیات کی تصاویر شائع نہیں کی جا سکتیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصلے میں کہا گیا کہ ٹیکس دینے والوں کے پیسوں کو ’شخصیت پرستی یا شخصیت نوازی‘ کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔عدالت عظمی نے کہا کہ ایسی تصاویر سے حکومت کی پالیسی کے بجائے غیر ضروری طور پر توجہ کسی فرد کی جانب منتقل ہو جاتی ہے اور اس سے شخصیت پرستی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔بہرحال سپریم کورٹ نے اس فیصلے سے تین لوگوں کو مستثنیٰ قرار دیا ہے اور کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم، صدر اور چیف جسٹس کی تصاویر کا سرکاری اشتہارات میں استعمال ہو سکتا ہے تاہم سپریم کورٹ نے کہا ہے ان کی تصاویر شائع کرنے سے قبل ان کی رضامندی لازمی ہے اس کے علاوہ اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو اور بھارت کے فادر آف نیشن کہے جانے والے رہنما مہاتما گاندھی کی تصاویر کی اشاعت کی اجازت بھی دی ہے۔یہ فیصلہ جسٹس رنجن گوگوئی اور این وی رمن کی ایک بنچ نے دیا فیصلے کی بنیاد سپریم کورٹ کی ایک کمیٹی کی تجاویزات ہیں جو ماہر تعلیم این ایس مادھو مینن کی قیادت میں حکومت کے مالی تعاون سے دیے جانے والے اشتہارات پر غور خوض کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی۔اس کمیٹی کا قیام اپریل 2014 میں ایک مفاد عامہ کے ذیل میں داخل کی جانے والی اپیل کے بعد عمل میں آیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…