اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی جنتا پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا اعلان کیا۔ کہتے ہیں کہ کرکٹ ایشیا سمیت دنیا بھر کا ہر دلعزیز کھیل ہے۔ جس کے آغاز سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نریندر مودی نے اجلاس میں ارکان سے مشورہ نہیں لیا بلکہ اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ خطے کے کرکٹ پرستار بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو اِن ایکشن دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔