منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فلاڈیلفیا میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، پانچ افراد ہلاک،59 زخمی

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں ایک مسافر ٹرین کو پیش آنے والے حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطا بق نیویارک اور واشنگٹن کے درمیان سفر کرنے والی ایمٹریک کی اس ریل گاڑی کے 10 ڈبے گزشتہ شب پٹڑی سے اتر گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور امدادی کارکن ریل کی بوگیوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف دکھائی دیے۔مقامی ہسپتال نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد 50 سے زیادہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ بہت سے لوگوں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔اس پر 240 افراد سوار تھے اور بہت سے لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ امریکی کانگریس کے سابق رکن پیٹرک مرفی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ جب ٹرین کو حادثہ پیش آےا تو وہ اسی ٹرین سے سفر کر رہے تھے۔آگ بجھانے والے عملے سیڑھیوں کا استعمال کرتے نظر آئے انھوں نے لکھا: ’میں ایمٹریک ٹرین پر ہوں جو ابھی حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ میں ٹھیک ہوں۔ دوسروں کی مدد کر رہا ہوں، زخمیوں کے لیے دعا کریں۔‘خبر رساں ادارے کے ایک ملازم پال چیئنگ نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ٹرین کے پیچھے والے ڈبے میں تھے کیونکہ ’آگے والے ڈبے بہت خستہ حالت میں ہیں۔‘انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے ’بعض لوگوں کو کچلا ہوا دیکھا۔‘حادثے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے پولیس نے لوگوں کو اس جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ امدادی ٹیم کو آسانی اور زخمیوں کا بہترطور پر علاج ہو۔ اس علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ایمٹریک امریکہ کی سرکاری ٹرین سروس ہے اور ہر سال کروڑوں افراد کو خدمات فراہم کرتی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…