منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شمالی کوریا ،حکمران کم جونگ ان کی تقریبا ت میں سو نے پر وزیر دفاع کو پھا نسی دیدی گئی

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کے حکم پر ملک کے وزیرِ دفاع ہیو¿ن یونگ چول کو سزائے موت دے دی گئی ۔جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے یونہاپ کے مطابق جنوبی کوریا کے خفیہ ادارے کے حکام نے اراکینِ پارلیمان کو بتایا ہے کہ ہیو¿ن چول کو 30 اپریل کو طیارہ شکن توپ سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔یہ واضح نہیں کہ انھیں کن الزامات کے تحت موت کے گھاٹ اتارا گیا تاہم غالب خیال یہی ہے کہ انھیں کم جونگ ان سے عدم وفاداری کی سزا دی گئی۔ یونہاپ کے مطابق جنوبی کوریا کے قومی خفیہ ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہیو¿ن یونگ-چول بظاہر ملک کی فوجی تقریبات میں متعدد بار سوتے پائے گئے اور کئی بار انھوں نے کم جونگ ان کے خیالات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے انھیں جواب دیا تھا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا سے ملنے والی اطلاعات کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق انتہائی مشکل امر ہے۔ہیو¿ن یونگ-چول کو 2012 میں شمالی کوریا کی بری فوج کا سربراہ بنایا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق وہ سنہ 2010 سے فوج میں جنرل کے عہدے پر فائز تھے تاہم ان کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں۔انھیں دسمبر 2011 میں شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کی تدفین کمیٹی کا رکن بھی بنایا گیا تھا

مزید پڑھئے:پاکستانی مرد دنیا بھر میں تیسرے نمبر پرجاذ ب نظر قرار

جو کہ ان کے شمالی کوریا کی حکومت میں اثرورسوخ کی دلیل سمجھی جاتی ہے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا کے موجودہ حکمران کم جونگ ان نے 2011 میں برسرِاقتدار آنے کے بعد سے اپنے قریبی رشتہ دار جنگ سونگ تھائیک سمیت کئی حکومتی عہدیداران کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…