اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کوسٹا ریکا کے آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کردی ہے اوردھویں کے بادل کئی سوفٹ کی بلندی تک پھیل گئے ہیں۔ وسطی علاقے میں راکھ کے باد ل ساڑھے 6سو فٹ کی بلندی تک پہنچ گئے جو 50 کلو میٹر دوری پر واقع دارالحکومت سَین جوس سے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ تیز ہواوں کے سبب راکھ دور دور تک پھیل رہی ہے۔ فی الحال حکام کی جانب سے مقامی رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت نہیں کی گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں