اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جاپان میں 6اعشاریہ8 شدت زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ 2011میں آنے والے ہولناک زلزلے کا آفٹر شاک ہے۔ جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 8تھی۔ زلزلے کا مرکز بحرالکاہل میں 38کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ حکام کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی سونامی وراننگ جاری کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ 2011میں آنے والے ہولناک زلزلے کا آفٹر شاک ہے اور آئندہ ہفتے مزید جھٹکے آسکتے ہیں۔ جاپان میں 2011میں اسی علاقے میں زلزلے اور سونامی سے 18000افراد ہلاک اور فوکوشیما پاور پلانٹ تباہ ہوگیا تھا۔