اوسلو (نیوزڈیسک)یورپی ملک ڈنمارک کی ایک عدالت نے مسلم خاتون کو کورس کے حصے کے طور پر خنزیر کا گوشت کھلانے والے فن طباخی سکھانے والے سکول کو جرمانہ کردیا۔ڈنمارک کے قصبے ہولستیبرو کے فن طباخی کے سکول کی لیبی نڑاد 24 سالہ طالبہ کو دیگر طلباءوطالبات کی طرح ہی ان کے تیار کردہ کھانے کا کہا جاتا ہے مگر ان کھانوں میں خنزیر کا گوشت شامل تھا جو اسلامی تعلیمات کے مطابق مسلمانوں کے لئے حرام قرار دیا گیا ہے اس وجہ سے طالبہ نے یہ کھانا کھانے سے انکار کردیا.عدالت نے طالبہ کی جانب سے مذہب کی بنیاد ہر تعصب دکھائے جانے کی شکایت کے بعد سکول کو 40 ہزار ڈینش کرونز چھ لاکھ پاکستانی روپے کا جرمانہ کیا مسلمان طالبہ کے مطابق اسے آگاہ کیا گیا تھا کہ خنزیر کا گوشت اور شراب کھانے میں استعمال کی جائیگی مگر انہیں اس بات کی اطلاع نہیں دی گئی تھی کہ تیار شدہ کھانوں کو چکھنا لازمی ہوگا۔