ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی خواتین بھی جرم کی دنیامیں سرگرم

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوزڈیسک)سعودی خواتین بھی جرم کی دنیامیں سرگرم ، سعودی عرب کی وزارتِ انصاف کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق جرائم میں ملوث سعودی خواتین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2015ءکی ابتداءسے تاحال 278 سعودی اور 83 غیر سعودی خواتین کے خلاف مجرمانہ حملوں کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے۔2014ءکے دوران عورتوں کے خلاف کل 564 مقدمات درج کیے گئے تھے اس سال ایک غیر سعودی اور تین سعودی عورتیں چاقو زنی کی واردات میں بھی ملوث پائی گئیںتاہم عورتوں کے مقابلے میں مردوں کے جرائم کی شرح کہیں زیادہ ہے اور 2015ءمیں اب تک مرد ملزمان کے خلاف 9441 مقدمات کی سماعت شروع کی گئی۔رواں سال 10 سعودی اور 10 غیر سعودی عورتوں کے خلاف جائیدادیں ہتھیانے یا جعل سازی سے اپنے نام کرنے کے الزام پر مقدمات زیرسماعت ہیں گزشتہ سال 12 سعودی اور 22 غیرملکی عورتیں ایسے مقدمات میں ملوث پائی گئی تھیں۔رواں سال اب تک ایک غیر سعودی اور 16 سعودی خواتین کے خلاف کسی کی ذاتی املاک کو نقصان پہنچانے یا نذر آتش کرنے کے الزام میں مقدمات زیرسماعت ہیں گزشتہ سال 5 سعودی اور تین غیر سعودی خواتین کے خلاف اس نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔26 سعودی اور 9 غیر سعودی خواتین پر بلیک میل کرنے یا ڈرانے دھمکانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے گزشتہ سال اس نوعیت کے مقدمات 44 سعودی اور 16 غیرملکی عورتوں کے خلاف درج کیے گئے تھے۔سعودی وزارتِ انصاف کے مطابق اس سال اب تک توہین مذہب یا توہین رسالت کے الزام میں 212 سعودی اور 30 غیر سعودی خواتین کے خلاف مقدمات زیرسماعت ہیں، پچھلے سال 262 سعودی اور 43 غیر سعودی خواتین کے خلاف توہین مذہب کے الزامات میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔آتشیں اسلحہ کے استعمال سے متعلق خواتین کے خلاف مقدمات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی اور اس سال اب تک صرف ایک عورت کے خلاف آتشیں اسلحہ استعمال کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ گزشتہ سال 4 سعودی اور ایک غیر سعودی عورت کو اسلحہ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…