ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران نے پابندیوں کے بعد کا لائحہ عمل طے کرلیا

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نیوزڈیسک) سینئر نائب ایرانی صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد کا لائحہ عمل طے کرلیا ہے اور اس حوالے سے ہم ہر سطح پر جوہری مذاکراتی ٹیم کی حمایت کو جاری رکھیں گے۔ ایک انٹرویو میں آئندہ مہینوں میں ایرانی مجلس اور ماہرین کونسل کے ہونے والے الیکشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ موجودہ ایرانی حکومت الیکشن کو صاف .شفاف اور قانونی لحاظ سے کرانے کے لئے اپنی ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور ہم اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ الیکشن کے عمل میں حکومت کی طرف سے کبھی مداخلت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایرانی قوم کو باور کراتی ہے کہ پارلیمنٹ اور ماہرین کونسل کے الیکشن انتہائی شفاف اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہوجائیں گے۔سینئر نائب ایرانی صدر نے جوہری مسلے کو ملک کا اہم جز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم دنیا کی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں اور اس حوالے سے صدر، حکومت اور مذاکراتی ٹیم انتہائی پیچیدہ، دشوار اور حساس نوعیت کے مذاکرات کو آج تک کئے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان مذاکرات میں ایرانی قوم کے مفاد کا بھرپور دفاع کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ایران کی ریڈ لائن کو بھی مد نظر رکھتے ہیں ایران کے خلاف عالمی ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے جہانگیری نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے ہمیں مختلف شعبے بالخصوص تیل، گیس اور بینکی تعلقات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر انہی صورتحال میں بھی ہم نے ملک کو چلایا ہے.انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نے منصوبہ بندی کیا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو تب بھی بغیر کسی پریشانی کے ساتھ اپنے ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے جد و جہد جاری رکھیں گے.ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے سینئرنائب صدر نے کہا کہ تکنیکی امور میں فریقن کے درمیان مفاہمت ہوئی ہے اور اس حوالے سے جو حاصل کرنا چا رہے تھے وہ حاصل ہوئے۔سینئر ایرانی نائب صدر نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کی منڈی میں زیادہ مواقع میسر ہوئے ہیں اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ مختلف شعبے بالخصوص صنعتی، پیٹرو کیمیکل، معدنیات اور مصنوعات کی پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…