کھٹمنڈو(نیوزڈیسک) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو ، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 29افراد ہلاک اور 900سے زائد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ، کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزار ے ، زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو دہلا کر رکھ دیا ، لوگ رونے اور چلانے لگے۔امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی ،مرکز ماونٹ ایورسٹ کے قریب نامچے بازار کا علاقہ قرار دیا گیا ہے ، اس کی گہرائی تقریباً 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی اور بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بھی محسوس کیے گئے ¾زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ زلزلہ بہت شدید تھا اور تقریباً 25 سیکنڈز تک محسوس کیا گیا زمین ہل رہی تھی پرندوں نے شور مچانا شروع کر دیا اور عمارتیں ہلنے لگی تھیںرپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت پورے شمالی بھارت یہاں تک کے دلی میں بھی محسوس کی گئی جہاں عمارتیں ہل کر رہ گئیں اور لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے ریاست اتر پردیش، دارالحکومت دہلی، مغربی بنگال اور بہار کے مختلف حصوں میں محسوس کئے گئے دارالحکومت دہلی کے کناٹ پلیس علاقے میں اونچی عمارتوں سے لوگ بڑی تعداد میں باہر نکل آئے اور کافی دیر تک آفٹر شاک کے خدشے کی وجہ سے سڑکوں پر رہے اس کے علاوہ بنگلہ دیش دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بھی زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیاپر رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 25 اپریل کو بھی نیپال میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی زلزلے میں 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 17 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔نیپال میں تاحال بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ماہرین کے مطابق انڈو-آسٹریلیائی ٹیکٹونک پلیٹ اور ایشیائی ٹیکٹونک پلیٹ، جن کے آپس میں ملنے کی وجہ سے پچھلے 5 کروڑ سالوں کے درمیان ہمالیہ کے پہاڑ پیدا ہوئے ہیںان کا ٹکراو ¿ جاری ہے اور جس کی وجہ سے یہ زلزلے آتے رہتے ہیں۔
نیپال میں پھر زلزلہ،ہلاک شدگان کی تعداد 29ہوگئی، 900سے زائد زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)
-
سعودی عرب میں عید کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان
-
پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کے بارے بڑی پیشگوئی کر دی
-
وزیراعظم کا سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان
-
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ایران میں نہیں ہیں ، انہیں کس ملک میں کیوں اور کس حالت میں منتقل کیا گیا...
-
افغان طالبان پروپیگنڈے کا پردہ چاک، اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف
-
بیوی کی رضا مندی نہ ہونے پر شوہر کے خلاف بد فعلی کا مقدمہ درج
-
اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا
-
وزیراعظم نے عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی
-
سعودی عرب میں جسم فروشی میں ملوث 3 خواتین کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا
-
راولپنڈی: والد کے قُل کی دعا کے دوران جھگڑا، بیٹا قتل
-
صدر کے ہوٹلوں پر چھاپے، نائٹ کلبز کے لیے اسمگل ہونے والی 32 خواتین بازیاب
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
معروف سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا



















































