منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بنگلہ دیش میں تیسرے بلاگر کا قتل رواں سال ہلاک بلاگرز کی تعداد 3 ہوگئی

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شمال مشرقی بنگلہ دیش میں نقاب پوش گینگ نے حملہ کرکے ایک سیکولر بلاگر کو قتل کردیا، جس کے بعد رواں سال ہلاک کیے گئے بلاگرز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔  خبر رساں ادارے نے سلہٹ پولیس کے ڈپٹی کمشنر فیصل محمود کے حوالے سے بتایا ہے کہ نقاب پوش حملہ آوروں نے منگل کی صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب خنجر کی مدد سے اننتا بجوئے داس نامی بلاگرپر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔بنگلہ دیش کی بلاگر ایسو سی ایشن کے سربراہ عمران سرکار نے اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اننتا ایک سیکولر رائٹر تھے جو ‘مکتو مونا’ نامی ویب سائٹ کے لیے بلاگز لکھتے تھے۔واضح رہے کہ مذکورہ ویب سائٹ کے ماڈیریٹر بنگلہ دیشی نڑاد امریکی شہری اویجیت رائے کو بھی رواں برس ڈھاکا میں قتل کیا جا چکا ہے۔اننتا داس کے ایک دوست دیباسش دیبو نے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘گزشتہ کچھ دنوں سے انھیں (اننتا کو) شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی تھیں اور وہ ان کی ہٹ لسٹ پر تھے’۔’مکتو مونا’ نامی ویب سائٹ کے موجودہ ماڈیریٹر فرید احمد، جو کینیڈا میں مقیم ہیں، نے فیس بک کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ اننتا داس اس ویب سائٹ کے لیے لکھتے تھے۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گزشتہ ہفتے القاعدہ کی جنوبی ایشیائی شاخ نے رواں برس فروری میں بلاگر اویجیت رائے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جن کے قتل کے الزام میں ایک شدت پسند کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ایک اور سیکولر بلاگر واشق الرحمن کو بھی رواں برس ڈھاکا میں ہلاک کیا گیا تھا، جن کے قتل کے الزام میں مدرسے کے 2 طلبائ کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ سرکاری طور پر بنگلہ دیش ایک سیکولر ملک ہے، لیکن اس کی 160 ملین پر مشتمل آبادی میں 90 فیصد سے زائد مسلمان ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…