منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارت، رشوت نہ دےنے پر پولیس اہلکارکا خاتون پر حملہ، وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اہلکار معطل

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں رشوت نہ دینے پر ٹریفک اہلکار نے خاتون پر اینٹ سے حملہ کر دیا۔پولیس اہلکار کی جانب سے حملے کی وڈیو میڈیا کے ذریعے سامنے آئی تو حکام نے ٹریفک اہلکار کو معطل کر دیا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق دہلی کے علاقے میں بچے کے ساتھ موٹر سائیکل سوار خاتون کو ٹریفک پولیس اہلکار نے روک کر سگنل توڑنے کا الزام لگایا اور اس کا چالان کاٹنے کا کہنا جس پر خاتون نے چالان کٹوانے کی حامی بھری۔خاتون کے مطابق چالان کٹوانے کے 200 روپے مانگے جبکہ پرچی نہیں دی، اس اہلکار نے رشوت طلب کی تھی جس پر خاتون نے رشوت دینے سے انکار کیا تو اہلکار نے طیش میں آکر خاتون کی موٹر سائیکل (اسکوٹی) پر اینٹ ماری جس پر خاتون نے بھی پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل پر اینٹ دے ماری۔ہیڈ کانسٹیبل ستیش چندرااس پر پولیس اہلکار نے ایک اینٹ اٹھائی اور خاتون کی کمر پر زور دار طریقے سے دے ماری۔پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون کو مارنے کی کوشش کی ایک شہری نے موبائل میں موجود کیمرہ کے ذریعے وڈیو بنائی جو کہ شوشل میڈیا کے ذریعے ٹی وی چینلز تک پہنچ گئی جس پر حکام نے ٹریفک اہلکار کو نوکری سے فارغ کردیا۔حکام کے مطابق پولیس اہلکار کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی اور ان سے زیادتی کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جبکہ حکومت اس طرح کے معاملات کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…