جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

امریکی خاتون کو ”داعش“ کی حمایت پر ساڑھے چارسال قید

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا کی ایک عدالت نے ایک خاتون کوشدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق وشام”داعش“ کی حمایت اور تنظیم کے لیے جنگجو بھرتی کرنے کی کوشش کے الزام میں ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاست ورجینیا کی 29 سالہ ہیتھر الیزابیتھ کوفمان پر امریکی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ غلط بیانی کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے نہ صرف ”داعش“ کی حمایت شروع کر رکھی تھی بلکہ وہ نوجوانوں کو تنظیم کی طرف مائل کرنے کی بھی کوشش کررہی تھی۔ رواں سال جنوری میں پولیس نے اسے حراست میں لیا۔ دوران تفتیش اس نے داعش سے تعلق کےلیے سوشل میڈیا کے استعمال کی تردید کی تھی تاہم بعد ازاں پتا چلا کہ اس نے ”فیس بک“ پر داعش کی ’وکالت‘ کے لیے کئی اکائنٹ کھول رکھے ہیں۔خاتون نے اعتراف کیا کہ پچھلے سال جون سے نومبر تک اس نے ”فیس بک“ کے ذریعے داعشی جنگجوﺅں کے ساتھ متعدد بار رابطے کیے تھے۔اسی عرصے میں ایک نامعلوم غیر ملکی نے اسے شام لے جانے میں مدد کی بھی کوشش کی تھی۔ تاہم اس مشکوک شخص کے ساتھ رابطہ منطقع ہونے اور شام کے سفر میں ناکامی کے بعد خاتون نے روز مرہ کی بنیاد پر شام میں موجود جنگجوﺅں سے رابطے شروع کردیے تھے۔امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوفمان کے ایک ”فیس بک“ اکاﺅنٹ کا مطالعہ کیا جس پر اس نے ”تعلیم اور پیشہ“ کے خانے میں ”جہاد فی سبیل اللہ“ لکھ رکھا ہے۔ اس نے شام میں سرگرم سخت گیر جہادی تنظیم ”داعش“ کے ساتھ اپنے رابطوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…