منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ا تحادی طیاروں کی بمباری سے صنعاءمیں حوثیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں جاری فوجی آپریشن میں دارالحکومت صنعامیں باغیوں کا اسلحہ کا ایک بڑا ڈپو تباہ کردیا گیا ہے۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے مشرقی صنعائ میں جبل نقم کے مقام پر منحرف سابق صدرعلی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا کے کئی ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔یمن میں حوثیوں کے خلاف جاری سعودی فوجی آپریشن”فیصلہ کن طوفان“ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ اتحادی طیاروں نے صنعاءمیں حوثیوں کے زیرقبضہ میزائل اور اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں اسلحے کے بڑے ذخائر کو تباہ کردیا گیا ہے۔ اسلحے کے اس ڈپو پرچند ہفتے قبل حوثیوں اور علی صالح کی وفادار ملیشیا نے مل کرقبضہ کرلیا تھا۔جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ جبل نقم کے مقام پر واقع اسلحہ ڈپو کے بارے میں انٹیلی جنس اداروں کو مصدقہ اطلاعات ملی تھیں جن کی روشنی میں کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے فوجی مشن میں شامل مراکش کے لاپتا ہونے والے جنگی طیارے کے یمن میں گر کرتباہ ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ طیارے کے تباہ ہونے کے مقام کے مقام کا تعین کررہے ہیں۔ سعودی عہدیدار نے کہا کہ یمن میں گر کرتباہ ہونے والے مراکشی طیارے کےپائل کے بارے میں ابھی تک کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں تاہم جہاز کے کپتان کو نقصان پہنچنے کی تمام ذمہ داری حوثیوں پرعاید ہوگی۔جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے یمن میں جنگ بندی میں پہل کرکے امن کو ایک نیا موقع دیا ہے۔اب عارضی سیز فائر کی کامیابی حوثیوں اور علی صالح کے وفاداروں کی جانب سے عسکری کارروائیاں روکنے پر منحصر ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…