اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ٹیلیفون کرکے کیمپ ڈیوڈ سربراہ کانفرنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایران کی جانب امریکی جھکاو پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کیمپ ڈیوڈ سربراہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد امریکی صدر باراک اوباما نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماوں نے اس ہفتے کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل سربراہ کانفرنس کی تیاروں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے ان دعووں کو غلط قرار دیا کہ سعودی شاہ سلمان کی جانب سے اجلاس میں شرکت نہ کرنا، سعودی عرب کی جانب سے امریکا کے لیے پیغام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا کے دورے کا کیمپ ڈیوڈ کانفرنس کے ایجنڈے سے کوئی تعلق نہیں۔