ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب:دھوکہ دہی سے شہریوں کولوٹنے والے نوسرباز گرفتار

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ( آن لائن )سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کی پولیس نے ایک خلیجی ملک کے شہری سے دھوکہ دہی کے ذریعے ڈیڑھ ہزار سعودی ریال لوٹنے والے متعدد نوسربازوں کو حراست میں لیا ہے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے نوسربازوں کا سرغنہ ایک ایشیائی غیرملکی ہے جو سوشل میڈیا بالخصوص ”فیس بک“ کے ذریعے خود کو خاتون ظاہرکرکے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے چکر چلا رہاتھا۔ اس نے خلیجی ملک کے ایک شہری سے بھی فیس بک پر رابطہ کیا اور خود کو خاتون ظاہر کرکے اس سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ خلیجی شہری اس کے بتائے پتے پرمدینہ منورہ پہنچا تو اس سے لینے کے لیے ایک کار اس کے ٹھکانے پرآئی۔متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ کار میں سوار ہوا تو اس کے پیچھے دو چھوٹی کاریں اور بھی آ رہی تھیں۔ کچھ فاصلے پر ایک پیدل شخص اور ایک پچھلی کار پرسوا شخص نے انہیں روکا۔ تشدد کانشانہ بنایا اور اس کے پاس ڈیڑھ ہزار ریال اور دو موبائل فون لوٹ لیے۔مدینہ منورہ کے پولیس ترجمان کرنل فہد الغنام نے بتایا کہ ایک خلیجی ملک کے باشندے نے الفیصلیہ تھانے میں شکایت درج کرائی اور کہا کہ اسے نوسربازوں نے لوٹ لیا ہے۔ پولیس نے چھان بین کے بعد مشتبہ نوسربازوں کو گھات لگا کر گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے وقت انہوں نے سخت مزاحمت کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر پتھراﺅبھی کیا۔ تاہم پولیس جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…