برلن (نیوزڈیسک )یورپی پارلیمان کے ممبران نے فلسطینی سرزمین پرجاری اسرائیلی مظالم میں شدت کے باعث تل ابیب سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صیہونی حکومت کی جانب سے غیر قانونی کالونیوں کی تعمیر کاکام جاری رہنا اور فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی، اس بات کا باعث بنی ہے کہ یورپی پارلیمان کے اراکین نے تل ابیب کے ساتھ تعاون کے تمام سمجھوتوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مشرق وسطی میں انسانی حقوق پر نگراں کمیٹی نے ایک رپورٹ میں صیہونی حکومت کے ذریعے فلسطینیوں کے حقوق پامال کئےجانے اور ان کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک روا رکھے جانے سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی ہے۔یورپی پارلیمان کے اراکین صہیونی حکومت کے ان اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں۔ یورپی پارلیمان کے ہفتے کے روز کے اجلاس میں اٹھائیس اراکین نے کہا ہے کہ تل ابیب کی پالیسیاں مشرق وسطی میں قیام امن کو سب و تاژ کرنے کی باعث بنی ہیں۔ یورپی حکام کا کہنا ہےکہ صہیونی کالونیوں کی تعمیر کے جاری رہنے سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کے ساتھ صلح میں دلچسپی نہیں رکھتی –