منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی فوج کے نائب سربراہ سٹپٹا گئے،پاکستان اور چین کیساتھ جنگ کا عندیہ

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹننٹ جنرل فلیپ کیمپوس سٹپٹا گئے،اگلے برسوں میں بھارت کی پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کرنے کا عندیہ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے چین کے دورے سے ٹھیک پہلے ملک کے نائب فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل فلیپ کیمپوس نے حیران کرنے والا بیان دیا ہے۔نائب فوجی سربراہ نے کہا کہ اس صدی میں کبھی بھی چین اور ہندوستان کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے۔لیفٹنٹ فلیپ نے کہا کہ دونوں ملک بڑی تیزی کے ساتھ ابھر رہے ہیں،اس کا اثر سرحد پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے ہی سر حدی تنازع تلخی کا سبب بنتا جارہا ہے۔اسی کے سبب چین ہندوستان کی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ نوئیڈا میں آرمی انسٹی ٹیوٹ کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے نائب سربراہ نے کہا کہ ہندوستان کومیک ان انڈیاکی مہم کے تحت ملک میں ہی ہتھیاروں کی پیداوار پر زور دینا چاہئے۔نائب سربراہ نے پڑوسی ملک پاکستان کے حالات کو بھی ہندوستانی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ممالک میں طالبان، داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیمیں عروج پر ہیں جو کبھی بھی ہندوستان کے دروازے پر دستک دے سکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…