نئی دہلی (نیوزڈیسک) دنیا کی بہترین دفاعی صلاحیتوں سے لیس ہونے کا دعویٰ کرنے والے بھارت میں جنگی سازوسامان کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ دفاعی ادارے کی رپوٹ کے مطابق بھارت کسی بھی ملک سے صرف پندرہ سے بیس دن تک جنگ کر سکتا ہے۔ اسلحے کی کمی کے باعث فوج کی جنگ کے لئے تیار رہنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت کی کسی ملک سے جنگ ہوئی تو فوج کے پاس موجود اسلحہ 15 سے 20 دن میں ختم ہو جائے گا۔ اسلحے کا ذخیرہ کم از کم 40 دن کیلئے ہونا چاہیے لیکن مطلوبہ مقدار میں اسلحہ کا ذخیرہ جمع کرنا 2019 سے پہلے ممکن نہیں۔ رپورٹ میں بھارتی ائیر فورس کی خامیوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 30 سال سے بھارت جو طیارے بنا رہا ہے۔ ان میں 53 خامیاں ہیں ان خرابیوں کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کا نگرانی اور آپریشن کا کام متاثر ہو رہا ہے –