جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

دبئی میں لگژری لائف اسٹائل کے گھر سمندرمیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زمین پراپنا گھر حاصل کرنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے لیکن دبئی میں اب سمندر میں لگڑری لائف اسٹائل کے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جو کہ آئندہ برس مکمل کر لیا جا ئے گا،یہ پہلے گھر ہوں گے جن کی تین منزلیں ہیں جن میں سے ایک پانی کے نیچے اور دو پانی کے اوپر ہوں گی۔زندگی کی تمام سہولتیں دینے والے گھروں کوایک کشتی کی طرح آسانی کے ساتھ لے جایا جا سکے گا ان گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنانے والی معروف تعمیراتی کمپنی کلینڈینسٹ گروپ نے فی الحال اس طرح کے صرف 42 ولاز طیارے کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کی قیمت ابھی طے کی جانی باقی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ تیرتے ولاز 3 منزلہ ہوں گے جن میں سے ایک منزل ماسٹر بیڈ روم جو سمندر کے اندر پانی میں جبکہ اوپر کے دونوں کمرے عام استعمال کیلئے ہوں اور ان تینوں کمروں کے ساتھ ساتھ باتھ روم کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جوزف کلینڈینسٹ کے مطابق یہ گھر آئندہ برس مکمل ہو جائیں گے اور ہمیں امید ہے کہ یہ گھر لگڑری لائف اسٹائل رکھنے والے لوگوں کو بہت پسند آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…