منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے پڑوسی ملک بحرین سے انتہائی مہلک دھماکہ خیز مواد منتقل کرنے کی ایک خطرناک سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے ریاض میں صحافیوں کو بتایا کہ کسٹمز حکام نے بحرین سے آنے والے سامان کی تلاشی کے دوران مشکوک بیگوں کی چھان بین شروع کی توانہیں ان بیگوں سے RDX نامی ایک نہایت خطرناک دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔یہ دھماکہ خیز مواد ”فورڈ فیوڑن“ کار کے ذریعے شاہ فہد پل کے راستے سعودی عرب اسمگل کرنے کی سازش کی گئی تھی۔ پولیس نے اس سازش میں ملوث تخریب کاروں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ الترکی نے بتایا کہ سیکیورٹی حکام کو تلاشی کے دوران پلاسٹک کے 14 مشکوک بیگ ملے جنہیں کار کی پچھلی سیٹوں کے نیچے چھپایا گیا تھا11 تھیلوں میں 30.87 کلو گرام بارودی پاﺅڈر چھپایا گیا تھا۔ لیبارٹری میں چیک کیے جانے کے بعد پتا چلا کہ یہ RDX نامی نہایت مہلک بارود ہے۔ اس کے علاوہ دوتھیلوں میں دھماکہ خیز پاﺅڈر کیپسول کی شکل میں رکھا گیا تھا جس کے 50 پیکٹ پکڑے گئے۔ ہر تھیلے میں دھماکے لیے استعمال ہونے والی چھ میٹر ’بتی‘ بھی رکھی گئی تھی۔ حکام نے سازش کے پس پردہ عناصر تک رسائی کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس ضمن میں بحرینی حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…