ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

جاپان میں برطانوی شاہی خاندان کی توہین پر تنازعہ

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوزڈیسک) جاپان کے ایک چڑیا گھر نے ایک نومولود بندریا کا نام برطانیہ کی نومولود شہزادی کے نام پر شارلٹ رکھ دیا تھا، جس پر کافی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں تو چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس پر معافی مانگ لی ہے۔ٹاکاساکیاما نیچرل زولوجیکل گارڈن کی انتظامیہ نے کہا کہ وہ میکاک نامی لنگور نسل کی نومولود بندریا کا نام تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے۔جاپان کے جنوبی شہر اوئیٹا کے زیرانتظام اس چڑیا گھرنے روایت کے مطابق اس سال اپنے پہلے بندر کی پیدائش پر اس کے نام کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس کو موصول ہونے والی ناراضگی سے بھری فون کالز اور ای میلز کا سیلاب امڈ آیا تھاتاہم اس سے قبل بدھ کو پیدا ہونے والی اس بندریا کے نام کے لیے عوامی ووٹنگ کروائی گئی تو شارلٹ نام اس میں کافی مقبول رہا تھامخالفین کی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ شہزادی کے نام پر ایک بندریا کا نام رکھنا برطانوی شاہی خاندان کی توہین ہے۔چڑیا گھر کے عہدے دار اکیرا آسانو کے مطابق ان میں سے کچھ کا کہنا تھا کہ اگر جاپانی شہزادی کے نام کسی بندر کو دیا جائے تو جاپانی عوام ناراض ہوجائیں گے۔اکیرا آسانو نے کہا کہ ان شکایتوں کا تعلق جاپان سے ہے، برطانوی شہریوں کی شکایتوں کے بارے میں انہیں علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں شارلٹ کے لیے بھی حمایت موصول ہوئی ہے، تاہم اب نکتہ نظر بڑے پیمانے پر تقسیم ہوگیا ۔چڑیا گھر کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ”ہم دل کی گہرائی سے معذرت خواہ ہیں کہ بندر کے پہلے بچے کے نام کے معاملے پر بہت سے لوگوں کو پریشانی ہوئی۔ ہم نے ان کی رائے کو سنجیدگی سے لیا“۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…